• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 160862

    عنوان: تلاوت كے اثر سے نیند كا غلبہ

    سوال: میں جب بھی سورہٴ بقرہ پڑھتی ہوں مجھے بہت شدید نیند آتی ہے، اور پیٹ میں بھی دَرد ہوتا ہے ہلکا سا۔ جب سوجاوٴں تو اتنی گہری نیند آتی ہے کہ اٹھا نہیں جاتا۔ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ وجہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 160862

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 841-728/D=8/1439

    سورہٴ بقرہ پڑھنے سے مذکورہ کیفیت کا پیدا ہونا، ذہن میں سکون اور قلب میں اطمیان پیدا ہونے کیوجہ سے ہے جو تلاوت قرآن کا اثر ہے لہٰذا فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے جب نیند کا غلبہ ہو سوجائیں پھر جب بیدار ہوں تو اپنا معمول پورا کرلیں (یعنی جو حصہ تلاوت کا نیند کے غلبہ کی وجہ سے رہ گیا اسے پورا کرلیں)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند