• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 160253

    عنوان: آیت قرآنی بدل کر پڑھنا؟

    سوال: سورة الناس کا وظیفہ کسی نے بتایا ہے جس کے پڑھنے کی ترتیب یوں ہے کہ "ناس " لفظ کو ہر آیت میں تین بار کہا جاتا ہے ایک آیت لکھ دیتا ہوں ۔ قل اعوذ بربّ النّاس ناس ناس ناس۔ اس طرح تمام آیات کا ہے اس طرح پڑھ سکتے ہیں کہ معانی میں غلطی وغیرہ یا گنا ہ تو نہیں۔ یہ حسن الہاشمی دیوبند انڈیا اور پاکستان میں دارالعمل چشتیہ میں خالد مقبول جوکہ دیوبند مکتب فکر کے عالم اور عامل سمجھے جاتے ہیں ان کے بتا ئے ہوئے ہیں روشنی ڈالیں ! شکریہ

    جواب نمبر: 160253

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:734-657/D=8/1439

    قرآن کریم جس طرح نازل ہوا اور حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس طرح تلاوت فرماکر صحابہٴ کرام کو سنایا اور پڑھایا اسی طرح پڑھنا چاہیے اس میں تغیر وتبدل کرنے کا کسی کو حق نہیں۔ قال اللہ تعالیٰ: وَإِذَا تُتْلَی عَلَیْہِمْ آیَاتُنَا بَیِّنَاتٍ قَالَ الَّذِینَ لَا یَرْجُونَ لِقَائَنَا ائْتِ بِقُرْآنٍ غَیْرِ ہَذَا أَوْ بَدِّلْہُ قُلْ مَا یَکُونُ لِی أَنْ أُبَدِّلَہُ مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِی إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا یُوحَی إِلَیَّ إِنِّی أَخَافُ إِنْ عَصَیْتُ رَبِّی عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیمٍ O(سورہٴ یونس: ۱۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند