• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 159169

    عنوان: زوال کے وقت تلاوت کرنا کیسا ہے؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ زوال کے وقت تلاوت کرنا کیسا ہے؟ کیونکہ میرا دوست کہہ رہا ہے کہ مکروہ ہے۔ برائے مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 159169

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 623-519/B=6/1439

    عینِ زوال کے وقت نماز پڑھنا مکروہ وممنوع ہے، تلاوت کرنے کی اس وقت بھی اجازت ہے، تلاوت میں کوئی کراہت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند