عقائد و ایمانیات - قرآن کریم

Pakistan

سوال # 158491

حضرت، میری کلاس کے کچھ بچوں نے استاذ کے پیچھے آوازیں لگائیں، جب استاذ نے پوچھا تو کسی نے نہیں بتایا، جس کی وجہ سے استاذ نے قرآن پر ہاتھ رکھوایا، کیا ایسا کرنا صحیح ہے کہ آپ قرآن پر ہاتھ رکھواوٴ۔

Published on: Feb 10, 2018

جواب # 158491

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 478-417/sd=5/1439



 بچوں کی تربیت اور اُن کو سچ بولنے کی عادت ڈلوانے کے لیے اللہ تعالی کا خوف دلانا چاہیے ، قرآن پر ہاتھ رکھوا نا اچھا عمل نہیں ہے ۔ 



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات