• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 158476

    عنوان: قرآن کی آیت کے بارے میں معلومات

    سوال: جناب مجھے قرآن کے سپارہ 23 سورة 39 کی آیات 11 اور 12 کے بارے میں کھل کر بتائیں۔

    جواب نمبر: 158476

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 533-486/M=5/1439

    قرآن کریم کے پارہ نمبر ۲۳سورہ ۳۹ (زمر) کی آیات نمبر ۱۱اور ۱۲کا ترجمہ مع تفسیر یہ ہے: آپ کہہ دیجیے کہ مجھ کو (منجانب اللہ ) حکم ہوا ہے کہ میں اللہ کی اس طرح عبادت کروں کہ عبادت کو اسی کے لیے خالص رکھوں (یعنی اس میں شائبہ شرک کا نہ ہو) اور مجھ کو (یہ بھی) حکم ہوا ہے کہ (اس امت کے لوگوں میں) مسلمانوں میں اول (اسلام کو حق ماننے والا) میں ہوں (اور ظاہر ہے کہ قبول احکام میں نبی کا اول ہونا ضروری ہے) (خلاصہ تفسیر معارف القرآن: جلد۷) مذکورہ آیت کے ترجمہ وتفسیر سے ہی مفہوم واضح ہے اگر پھر بھی کچھ سمجھ میں نہ آئے توواضح فرماکر سوال دوبارہ کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند