• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 157902

    عنوان: قرآن کے مطابق زمین گول ہے یا چپٹی؟

    سوال: حضرت، قرآن پاک میں زمین کو چوڑا (چپٹا) کہا گیا ہے یا گول؟ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ قرآن پاک میں چوڑا کہا گیا ہے۔ غیر مسلم کو کیا جواب دیا جائے؟

    جواب نمبر: 157902

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:436-375/D=5/1439

    (۱) آپ چوڑا، اور گول کا کیا مطلب سمجھتے ہیں؟

    (۲) جن لوگوں نے چوڑا کہنے کی بات کہی ہے وہ قرآن کی کس آیت سے نکالتے ہیں؟

    (۳) غیر مسلم کیا کہتے ہیں جس کے جواب دینے کی ضرورت ہے؟

    آپ کو خود یہ سمجھنا چاہیے کہ قرآنِ پاک ہدایت کی کتاب ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی مرضیات اور نامرضیات کا بیان کیا کیا ہے توحید، رسالت، آخرت وغیرہ ضروری عقائد تفصیل سے ذکر کئے کئے، توحید کے ضمن میں کفر وشرک کا ابطال کیا گیا ہے اور گناہوں کی شناعت اور برائی ذکر کی گئی ہے۔ عقیدہٴ آخرت کا ذکر ہوا ہے پھر جنت وجہنم کا تذکرہ بہت تفصیل کے ساتھ کیا گیا ہے، اس طور پر کہ جنت میں ہرطر ح کی نعمتوں کے موجود ہونے او رجہنم میں ہرطرح کی سزا اور عذاب کی چیزیں ہونے کا ذکر ہے۔ قرآن پاک کے نازل کرنے اور اس میں کئے گئے سارے تفصیلی بیانات کا مقصد ہے کہ انسان توحید، رسالت اور آخرت پر ایمان لاکر اللہ کی مرضیات والے راستے کو اختیار کرے اور نامرضیات سے بچے تاکہ کل قیامت میں اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرکے جنت کا مستحق بن سکے اور جہنم کے عذاب اور اس کی سزاوٴں سے بچ سکے۔ یہی بات خود بھی سمجھنے کی کوشش کیجئے اور مسلم وغیر مسلم احباب کو بھی سمجھائیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند