عقائد و ایمانیات - قرآن کریم

india

سوال # 157831

حضرت، میرا سوال یہ ہے کہ کیا قرآن یا حدیث کی آیت وہاٹس اَیپ پر آئے تو اسے ڈیلیٹ کرنا (ختم کرنا) جائز ہے یا نہیں؟ بالتفصیل جواب دیں۔

Published on: Jan 14, 2018

جواب # 157831

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:498-420/L=4/1439



قرآن یا حدیث واٹس اپ پر آئے تو اسے ڈلٹ کرنے کی گنجائش ہے،اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یستفاد ما في رد المحتار علی الدر المختار: ولو کان فیہ اسم اللہ أو اسم النبي صلی اللہ علیہ وسلم یجوز محوہ لیلفّ فیہ شیٴ (۹/۵۵۵، ط: زکریا)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات