• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 157546

    عنوان: قرآن مجید موبائل میں سننا کیسا ہے ؟

    سوال: قرآن مجید موبائل میں سننا پڑھنے کے ہی برابر ہے ؟ یا کسی کو پڑھتے نہیں آتا ہے تو سننے سے پڑھنے والے کے برابر ہی ثواب ملتا ہے ؟

    جواب نمبر: 157546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:441-387/L=4/1439

    موبائل میں قرآن کا سننا پڑھنے کے برابر نہیں ہے ،تاہم اگر کوئی شخص آداب کی رعایت کے ساتھ قرآن سنتا ہے تو امید ہے کہ اس کو بھی اجر ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند