عقائد و ایمانیات - قرآن کریم

Pakistan

سوال # 156798

میرا سو ا ل یہ ہے کہ قرآن مجید مو بائل میں ڈ اون کر کے بغیر وضو کے ہاتھ میں لے کر تلاوت کی جا سکتی ہے ؟ کیو نکہ ہمارے پاس مو با ئل میں ایسے میسیج بھی ہوتے ہیں جن میں اللہ کا نا م ہو تا ہے اور موبائل وضو کے بغیر ہما ر ے ہاتھ میں ہو تا ہے ۔شکریہ

Published on: Dec 23, 2017

جواب # 156798

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:320-249/sn=4/1439



قرآن کی آیتیں اسکرین کے جس حصے پر نظر آئیں اس حصے پر تو بلاوضو ہاتھ لگانا جائز نہیں ہے، بقیہ دیگر حصوں پر مثلاً پشت کی طرف یا دائیں بائیں ہاتھ لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے، گنجائش ہے؛ لہٰذا اگر کوئی آدمی جو وضو کے ساتھ نہ ہو اس طرح موبائل میں تلاوت کرے کہ اس کا ہاتھ اسکرین پر نہ لگے شرعاً جائز ہے۔ ویحرم بہ أي بالأکبر وبالأصغر مسّ مصحف أي ما فیہ آیة․․․إلاّ بغلاف غیر مشرّز إلخ وقال الشامي: ․․․لکن لا یحرم في غیر المصحف إلا بالمکتوب أي موضع الکتابة (درمختار مع الشامي: ۱/ ۳۱۵، ط: زکریا)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات