• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 156780

    عنوان: ’’بیان القرآن از ڈاكٹر اسرار احمد‘‘ كا پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال: اگر ہمیں کسی مسئلہ کا پوری طرح علم ہے اور ہم سے کوئی اس بارے میں پوچھے تو کیا ہم اس کو وہ بات بتا سکتے ہیں یا نہیں؟ داکٹر اسرار احمد (رح)کا بیان القران ہم تسلی کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں جبکہ وہ ایک عالم نہیں ہیں؟

    جواب نمبر: 156780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:242-209/D=4/1439

    آپ نے وہ مسئلہ کہاں سے سیکھا ہے یا معتبر ومستند کتاب میں پڑھا ہے نیز اس کے سمجھنے اور یاد رکھنے ہیں کوئی کمی نہیں کی ہے ان باتوں کا کلی طور پر اطمینان ہوجانے کے بعد ہی آگے نقل کرنے کی اجازت ہوگی۔

    ڈاکٹر اسرار احمد کے افکار میں انحراف تھا لہٰذا ان کی باتیں سننے اور پڑھنے سے احتیاط کرنا ضروری ہے، مشہور تابعی محمد بن سیرین کا مقولہ ہے ”إن ہذا العلم دین فانظروا عمّن تأخذون دینکم“۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند