• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 156445

    عنوان: مولانا وحید الدین کا ترجمہٴ قرآن کا مراٹھی ترجمہ تقسیم کرنا کیسا ہے؟

    سوال: ہماری مسجد میں کتابوں کا بوکس کسی نے بھیجا ہے جس میں بڑی تعداد میں مراٹھی قرآن شریف ہے تو اس سے لوگوں کو مستفیض ہونے کے لیے تقسیم کرنا ہے یا نہیں؟ اور اس کے ترجمہ پر اعتماد کرنا ہے یا نہیں جس کا اصل ترجمہ مولانا وحیدالدین خان نئی دہلی اور مراٹھی ترجمہ عبدالرحمان چاؤس کا ہے اور اسے پبلش کرنے والے اسلامک رسرچ سنٹر ہیں IRC۔ برائے کرم جلد از جلد صحیح رہنمائی فرما کر عنداللہ ماجور ہوں کتاب کا نام ہے ۔میں آپ کو وہ ایک قرآن شریف بھیج سکتا ہوں اگر آپ مجھے آپ کے دفتر کا پوسٹیل اڈریس بھی جواب میں دے دیں۔

    جواب نمبر: 156445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:222-224/N=3/1439

    وحید الدین خاں کے بعض عقائد ونظریات نہایت خطرناک وگمراہ کن ہیں اور ایسے شخص کی کتابوں یا قرآنی ترجمہ کا مطالعہ نہیں کرنا چاہیے ؛ کیوں کہ اس طرح کے غلط عقائد ونظریات کے حامل لوگ اپنی کتابوں اور تحریرات یا قرآن کریم کے ترجمہ میں اپنے نظریات داخل کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں؛ اس لیے آپ کی مسجد میں وحید الدین کے ترجمہ قرآن کے مراٹھی ترجمہ کا جو باکس آیا ہے، وہ آپ لوگوں میں ہرگز تقسیم نہ کریں؛ بلکہ اٹھاکر رکھ دیں یا کسی باغ میں کسی مناسب جگہ گڑھا کھود کراحترام کے ساتھ اس طرح دفن کردیں کہ مٹی ڈالنے سے پہلے کوئی تختہ وغیرہ رکھیں، اس کے بعد مٹی ڈالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند