• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 155565

    عنوان: کیا تمام مسلم اہل بیت سے ہیں؟

    سوال: حضرت، سوال یہ ہے کہ کیا تمام مسلم اہل بیت سے ہیں؟ ہمارے کچھ دوست ہیں جن کا کہنا ہے کہ ”تمام مسلم اہل بیت سے ہیں“۔ اس کے بارے میں ضروری معلومات بتائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 155565

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:95-62/N=2/1439

    قرآن پاک میں سورہ احزاب کی آیت: ۳۳میں: أھل البیت کا مصداق اولیں حضرات ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن ہیں اور حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی برکت سے اس میں حضرت فاطمہ (رض)، حضرت علی (رض)، حضرت حسن (رض) اور حضرت حسین (رض) بھی شامل ہیں ( تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو:تحفة الالمعی،۲: ۱۴۳، ۱۴۴، ۷: ۳۹۶، ۳۹۷، اور ہدایت القرآن، ۶: ۴۶۸)۔ اور باقی دیگر صحابہ (رض) یا قیامت تک آنے والے تمام مومن مرد اور تمام مومن عورتیں اس کا مصداق نہیں ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند