• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 154419

    عنوان: لیٹ کر قرآن مجید سننا

    سوال: لیٹ کر قرآن مجید سننا یا موبائل فون کی اسکرین پر سے لیٹ کر پڑھنا درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 154419

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1394-1348/sn=1/1439

    لیٹ کر قرآنِ کریم کی تلاوت سننے اسی طرح لیٹ کر قرآنِ کریم پڑھنے کی گنجائش ہے خواہ اصل قرآن (مصحف) سے دیکھ کر پڑھے خواہ موبائل کی اسکرین سے؛ البتہ اس وقت ادباً اپنے دونوں پاوٴں کو سمیٹ لینا چاہیے ولا بأس بالقراء ة مضطجعًا إذا ضمّ رجلیہ لما ورد من الآثار في فضیلة قراء ة بعض الآیات والسور عند أخذ المضجع منہا ما روي الترمذي عن شداد بن أوس قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ما من مسلم یأوی إلی فراشہ، فیقرأ سورة من کتاب اللہ عز وجل حین یأخذ مضجعہ، إلا وکل اللہ عز وجل بہ ملکا لا یدع شیئا یقربہ ویؤذیہ حتی یہب، وضم الرجلین لمراعاة التعظیم بحسب الإمکان (کبری، ص: ۴۲۸، ط: دارالکتاب)

    --------------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ لیٹ کر قرآن کریم پڑھنے میں قرآن کریم اس طرح ہاتھوں میں لیا جائے کہ بے ادبی معلوم نہ ہو اور بلاوجہ لیٹ کر پڑھنے کا معمول نہیں بنانا چاہیے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند