• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 154149

    عنوان: کیا قرآن سے جادو کیا جاسکتا ہے؟

    سوال: زید کا دعوی ہے اور قسمیہ کہتا ہے کہ قرآن مجید کے ذریعہ جادو کیا جا سکتا ہے ، جو لوگ علاج بذریعہ قرآن کرتے ہیں وہ سب قرآن کی تلاوت کرکے الٹا جادو کردیتے ہیں، رقیہ شرعیہ کو سن لینے سے مسمریزم اور جادو ہوجاتا ہے ، مزید کہتا ہے کہ چاہے پنڈت منتر پڑھا جائے یا قرآن کی تلاوت جادو ہوجاتا ہے . اس قسم کے ۔ فعل اور قرآن کے بارے میں اس نظریہ کا کیا حکم ہے ؟ نیز زید کا یہ عمل کیا کہلائے گابینو فاتوجرو۔

    جواب نمبر: 154149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1355-1289/sd=12/1438

    جادو ایک غیر شرعی حرام عمل ہے ، جوسفلی اور غیر شرعی عمل کے ذریعے ہوتا ہے ، قرآن کے ذریعے تو جادو کا علاج ہوجاتا ہے ، جادو نہیں کیا جاتا،اسی طرح رقیہ شرعیہ سے بھی جادو کا علاج ہوتا ہے ، زید کا دعوی علی الاطلاق صحیح نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند