• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 153322

    عنوان: موبائل یا ٹیلی ویژن میں براہ راست ( لائیو ) آیت سجدہ سننے سے سجدہ واجب ہوگا یا نہیں؟

    سوال: مفتی صاحب! کیا اگر کوئی شخص ٹیلی ویژن یا موبائل میں(Live) براہ راست نشرآیت سجدہ سنے توکیا اس پر سجدہ واجب ہوگا؟ براہ کرم جواب دیں۔

    جواب نمبر: 153322

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1145-1085/sd=11/1438

    موبائل یا ٹیلی ویژن میں براہ راست ( لائیو ) آیت سجدہ سننے سے بعض علماء کے نزدیک سجدہ تلاوت واجب ہوجاتا ہے ؛ لیکن بعض مفتیان کرام کی تحقیق یہ ہے کہ ٹیلی ویژن یا موبائل پر لائیو کے نام سے جو پروگرام نشر ہوتے ہیں، وہ کیمرے میں محفوظ ہونے کے بعد نشر ہوتے ہیں؛ لہذا ٹیلی ویژن یا موبائل پر براہ راست نشر ہونے والی آیت سجدہ سے سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوگا ؛ بہرحال ! احتیاط یہ ہے کہ سجدہ کرلیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند