• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 153081

    عنوان: موبائل یا کمپیوٹر پر قرآن کریم کی تلاوت کرنا

    سوال: حضرت مفتی صاحب! میں بہت دنوں سے یہ سوچ رہا تھا کہ آخر کمپیوٹر یا موبائل پر قرآن کریم کی تلاوت کرنا کیسا ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جائز ہے اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ناجائز ہے، تو اس لیے میں نے سوچا کہ میں آپ سے ہی پوچھ لوں۔ سوال یہ ہے کہ موبائل فون یا کمپیوٹر پر قرآن مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے کہ نہیں ؟ مطلب میں موبائل فون اور کمپیوٹر پر (آپ سے معافی کے ساتھ) فلم یا مووی وغیرہ دیکھتا ہوں مطلب ہر قسم کی موویاں مثلاً بالیوود، لالیووڈ، ہالیووڈ اور فحش ویڈیو ، تو کیا پھر بھی میں اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر تلاوت قرآن پاک کر سکتا ہوں یا نہیں؟ تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 153081

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1148-1088/sd=11/1438

    موبائل یا کمپیوٹر پر قرآن کریم کی تلاوت فی نفسہ جائز ہے ، لیکن مووی اور فلم دیکھنا ناجائز و حرام ہے اور ایسے موبائل پر مووی دیکھنا جس میں قرآن کی تلاوت کی جائے ؛ سخت ناجائز ہے ۔واضح رہے کہ فقہائے کرام نے قرآن کی تلاوت کے جو آداب لکھے ہیں، عموما موبائل یا کمپیوٹر پر تلاوت میں اُن کا لحاظ نہیں ہوتا ہے ، اس لیے قرآن کی تلاوت اس طرح کرنی چاہیے ، جس میں آداب کی مکمل رعایت ہوسکے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند