• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 152945

    عنوان: جس كمرے میں ٹی ہو اس میں قرآن ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: میرے گھر میں دو کمرے ہیں ۔ ایک کمرہ میں میں رہتا ہوں اور دوسرے میں میری فیملی، جس کمرہ میں میں رہتا ہوں اس میں ٹی وی رکھی ہوئی ہے ۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا میں اس کمرہ میں قرآن شریف رکھ سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 152945

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1194-1158/N=11/1438

     ٹی وی چل رہی ہو اور اس میں جان دار کی تصویریں آرہی ہوں اور اسی کمرے میں قرآن کریم کھلا رکھا ہو تو یہ قرآن کریم کی بے ادبی ہے، اس سے احتراز کیا جائے ۔ اور اگر ٹی وی بند ہو تو بھی مناسب نہیں، جب آپ کے کمرے میں ماشاء اللہ قرآن کریم ہے تو امید یہی ہے کہ آپ تلاوت بھی کرتے ہوں گے، ایسی صورت میں آپ کو چاہیے کہ آپ ٹی وی اپنے کمرے سے بالکل نکال دیں؛ بلکہ گھر ہی سے نکال دیں تاکہ قرآن کریم کی تلاوت اور دیگر اعمال صالحہ کی مکمل برکات حاصل ہوں ورنہ بد پرہیزی کے ساتھ غذا یا دوا کا استعمال کوئی خاص مفید نہیں ، اللہ تعالی توفیق عطا فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند