• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 152547

    عنوان: ڈاڑھی منڈے قاری صاحب سے دستاربندی کرانا کیساہے ؟

    سوال: حضرت میرا سوال یہ بھی ہے کہ ان مذکورہ قاری صاحب سے دستاربندی کرانا کیساہے ؟براہ کرم، اس کا بھی جواب دیں۔ عقائد و ایمانیات - قرآن کریم pakistan سوال # 150794 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ختم بخاری کے جلسہ میں ایسے قاری صاحب سے تلاوت کروانا کیسا ہے جو ڈاڑھی منڈواتا ہو یا ایک مشت ہونے سے پہلے کترواتا ہو؟ اور پھر انہیں مذکورہ قاری صاحب سے زبردستی کرانا کیسا ہے ؟ Published on: May 30, 2017 جواب # 150794 بسم اللہ الرحمن الرحیم Fatwa: 1075-1093/L=9/1438 داڑھی منڈانے والا شخص فاسق ہے ، ختمِ بخاری وغیرہ کے موقع پر ایسے شخص سے قرآن کی تلاوت کروانا مناسب نہیں۔ وأما الفاسق فقد عللوا کراہة تقدیمہ بأنہ لا یہتم لأمر دینہ، وبأن فی تقدیمہ للإمامة تعظیمہ، وقد وجب علیہم إہانتہ شرعاً․ (شامی: ۹۹۲/۲)

    جواب نمبر: 152547

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 982-960/sd=10/1438

    دستار بندی کرانے میں بھی ایک گونہ اُس کی تعظیم ہے ، اس لیے ایسے شخص سے دستار بندی نہیں کرانی چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند