• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 150794

    عنوان: ڈاڑھی منڈوانے والے سے تلاوت کروانا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ختم بخاری کے جلسہ میں ایسے قاری صاحب سے تلاوت کروانا کیسا ہے جو ڈاڑھی منڈواتا ہو یا ایک مشت ہونے سے پہلے کترواتا ہو؟ اور پھر انہیں مذکورہ قاری صاحب سے زبردستی کرانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 150794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1075-1093/L=9/1438

    داڑھی منڈانے والا شخص فاسق ہے، ختمِ بخاری وغیرہ کے موقع پر ایسے شخص سے قرآن کی تلاوت کروانا مناسب نہیں۔ وأما الفاسق فقد عللوا کراہة تقدیمہ بأنہ لا یہتم لأمر دینہ، وبأن في تقدیمہ للإمامة تعظیمہ، وقد وجب علیہم إہانتہ شرعاً․ (شامي: ۲/۹۹۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند