• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 149889

    عنوان: موبائل فون میں قرآن کریم کی اَیپ (سافٹ ویئر)

    سوال: حضرت! جو آج کل اسمارٹ فون موبائل چل رہے ہیں اس میں قرآن پاک کی ایپلیکیشن رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟ یا موبائل میں دیکھ کر پڑھنا کیسا ہے؟ کیا ہم اپنے موبائل میں قرآن پاک کی ایپلیکیشن ڈاوٴن لوڈ کرکے رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 149889

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 624-575/sd=6/1438

    (۱)موبائل میں قرآن کریم کا ایپ رکھنا جائز ہے ۔

    (۲) موبائل میں دیکھ کر قرآن کریم پڑھنا صحیح ہے ۔

    (۳) جی ہاں ! ڈاوٴن لوڈ کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ موبائل میں جاندار کی تصویر وغیرہ خلافِ شرع چیزیں ہر گز نہیں رکھنی چاہییں، خصوصاً اس صورت میں جب کہ اُس میں قرآن کریم بھی محفوظ ہو اور قرآن کریم کو محفوظ رکھنے کے بعد اُس کا ادب و احترام بھی ضروری ہے ، اسکرین پرقرآن کریم کھلے رہنے کی صورت میں بلا وضوء اس کو ہاتھ لگانا صحیح نہیں ہے ، اور ایسی حالت میں استنجاء میں اُس کو لے کر جانا بھی بے ادبی ہے ۔اس لیے اس سلسلے میں بہت احتیاط برتنی چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند