• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 148895

    عنوان: میں پہلے قرآن پڑھنے میں بہت سستی کرتا تھا اور اب مجھے بالکل پڑھنے کا دل نہیں کرتا‏، كوئی حل بتائیں!

    سوال: میں پہلے قرآن پڑھنے میں بہت سستی کرتا تھا اور اب مجھے بالکل پڑھنے کا دل نہیں کرتا، میں نے اس کے لیے اللہ سے دعا بھی کی مگر ابھی بھی وہی حال ہے، کیا کروں؟

    جواب نمبر: 148895

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 671-576/H=5/1438

    گناہوں سے سچی پکی توبہ کریں بالخصوص بدنگاہی اور بدگمانی کی نحوست سے تلاوت قرآن کریم میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے دعاء کے ساتھ تقویٰ و طہارت کو لازم پکڑیں اور خواہ کچھ دن طبیعت پر جبر کرکے ہی تلاوت کی جائے مگر اپنے حالات اور مشاغل کو ملحوظ رکھ کر ایک مقدار مقرر کرلیں مثلاً ایک پارہ کی تلاوت طے کرلیں اور پھر دل چاہے نہ چاہے اُس کو ضرور پورا کرلیا کریں اور جب تک تلاوت نہ ہوجائے کھانا نہ کھایا کریں ان شاء اللہ آہستہ آہستہ موجودہ حالت میں تغیر ہوکر تلاوت قرآن کریم میں طبیعت لگنے لگے گی۔ سستی کا علاج بجز ہمت اور چستی کے کچھ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند