عقائد و ایمانیات - قرآن کریم

Pakistan

سوال # 148433

قرآن پاک کی سورہ توبہ کی آیت نمبر 60 کا ترجمہ وضاحت کے ساتھ بتائیں۔

Published on: Feb 6, 2017

جواب # 148433

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 555-510/M=5/1438



”(فرض) صدقات تو صرف حق ہے غریبوں کا اور محتاجوں کا اور جو کارکن ان صدقات (کی تحصیل وصول کرنے) پر متعین ہیں اور جن کی دلجوئی کرنا (منظور) ہے اور غلاموں کی گردن چھڑانے میں (صرف کیا جائے) اور قرض داروں کے قرضہ (ادا کرنے) میں اور جہاد (والوں کے سامان) میں اور مسافروں کی (امداد) میں۔ یہ حکم اللہ کی طرف سے مقرر ہے اور اللہ تعالیٰ بڑے علم والے بڑی حکمت والے ہیں“۔ (خلاصہٴ تفسیر معارف القرآن: ۴/ ۳۹۲)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات