عقائد و ایمانیات - قرآن کریم

India

سوال # 148277

میرے موبائل میں قرآن پاک ہے سوفٹ وئیر شکل میں اور وہ میری قمیض کی جیب میں رہتا ہے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیامیں موبائل جیب میں رکھ کر بیت الخلاء میں جاسکتاہوں یا نہیں؟ بیّنواتوجر

Published on: Feb 18, 2017

جواب # 148277

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 406-347/Sd=5/1438



 اگر موبائل کی اسکرین پر قرآن کریم کی آیات نظر آرہی ہوں، تو اس کو جیب میں لے کر بیت الخلاء میں داخل ہونا جائز نہیں ہے اور اگر موبائل کی اسکرین پر قرآن کریم کی آیات نہ ہوں، بلکہ موبائل کے اندر ہوں، تو ایسے موبائل کو جیب میں رکھ کر بیت الخلاء میں جانے کی گنجائش ہے ؛ تاہم ایسے قرآن کو مطلق بیت الخلاء میں نہ لے جانے میں احتیاط ہے اور قرآن کے ادب کا مقتضی بھی یہی ہے ۔ وکذا دخول الخلاء وفي اصبعہ خاتم فیہ شیء من القرآن أو من أسماء اللہ لما فیہ من ترک التعظیم۔۔۔ولو کان ما فیہ شیء من القرآن أو من أسماء اللہ في جیبہ، لابأس بہ، وکذا لو کون ملفوفا! في شیء؛ لکن التحرز أولی۔ 



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات