• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 147405

    عنوان: سجدہٴ تلاوت کیسے کریں؟

    سوال: جب ہم بستر یا ٹیبل پر تلاوت کریں تو سجدہ تلاوت کیسے کریں؟کیا ہمیں اٹھ کر اور فرش میں جا نماز پر سجدہ کرنے کی ضرورت ہے؟نیز مشورہ دیں کہ کیا ہم ٹیبل پر قرآن پڑھ سکتے ہیں اور اپنا پیر ٹیبل کے پائدان پر رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 147405

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 397-360/M=4/1438

     

    سجدہ تلاوت فرش پر کریں، بستر یا ٹیبل پر قرآن کی تلاوت کرسکتے ہیں اور اپنا پیر ٹیبل کے پائدان پر رکھ سکتے ہیں؛ لیکن تلاوت کے وقت جس قدر آداب کی رعایت ہو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند