• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 147211

    عنوان: تراویح کے بعد بغیر مطالبہ ہدیہ قبول کرنا؟

    سوال: تراویح پڑھانے کے بعداگرامام کی طرف سے کسی قسم کے مطالبہ کے بغیرمقتدیوں کی جانب سے کوئی ھدیہ وغیرہ پیش کیا جاے تو کیا اسکولینے کی گنجائش ہے ؟

    جواب نمبر: 147211

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 382-374/L=4/1438

    چونکہ تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر لینا دینا معروف ہے اس لیے اگر مطالبہ کے بغیر بھی اس دن مقتدیوں کی طرف سے کوئی ہدیہ وغیرہ پیش کیا جائے تو اس کے لینے سے احتراز کیا جائے خاص طور پر اگر چندہ کرکے پیش کیا جائے لأن المعروف کالمشروط نصًا․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند