• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 146338

    عنوان: قرآن بھول جانے والے کو حافظ کہنا؟

    سوال: زید حافظ تھا اب وہ قرآن شریف بھول بھی گیا ہے۔ (۱) کیا ان کو حافظ بولا جائے؟ (۲) کیا ایک مکمل حافظ کے رہتے ہوئے وہ نماز پڑھا سکتے ہیں؟ (۳) کیا قرآن شریف بھول جانے کے بعد وعظ و نصیحت کر سکتے ہیں؟ قوم پر اس کا کیا اثر ہوگا؟

    جواب نمبر: 146338

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 209-209/M=2/1438

    (۱) قرآن حفظ کرکے بھول جانا بڑی غفلت و محرومی کی بات ہے اور اس پر سخت وعید آئی ہے زید کو چاہئے کہ دوبارہ قرآن کو یاد کرنے کا معمول بنائے اور روزانہ تلاوت کی عادت ڈالے، تاہم اس کو حافظ بولا جاسکتا ہے۔

    (۲) اگروہ امامت کے مطلوبہ اوصاف سے متصف ہے تو مکمل حافظ کی موجودگی میں بھی نماز پڑھا سکتا ہے۔

    (۳) قوم کو وعظ و نصیحت بھی کرسکتا ہے لیکن قوم پر ایسے واعظ کا اثر کم ہوتا ہے جس کی زندگی غفلت و کوتاہی پر مبنی ہو اس لیے قرآن شریف بھلا دینے والے حافظ کو اپنی کوتاہی بھی دور کرنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند