• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 145564

    عنوان: قرآن کی آیت: وَمَا ہُوَ عَلٰی الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍ برائے مہربانی اس کی تفسیر فرما دیں۔

    سوال: قرآن کی آیت: وَمَا ہُوَ عَلٰی الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍ برائے مہربانی اس کی تفسیر فرما دیں۔

    جواب نمبر: 145564

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 069-028/D=2/1438

     

    مذکورہ آیت کی تفسیر یہ ہے کہ پیغمبر مخفی (بتلائی ہوئی وحی کی) باتوں پر بخل کرنے والے بھی نہیں (جیسا کاہنوں کی عادت تھی کہ رقم لے کر کوئی بات بتلاتے تھے۔ اس سے کہانت کی بھی نفی ہوگئی اور اس کی بھی کہ آپ اپنے کام کا کسی سے معاوضہ لیں۔ (معارف القرآن: ۸/۶۸۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند