• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 13813

    عنوان:

    قرأت سبعہ کا کیا حکم ہے ، قاریوں کے مطابق یہ فرض کفایہ ہے۔ اگر یہ فرض کفایہ ہے، تو کیا مجھ کو اس پر کوئی دلیل مل سکتی ہے جیسے کہ حدیث وغیرہ؟

    سوال:

    قرأت سبعہ کا کیا حکم ہے ، قاریوں کے مطابق یہ فرض کفایہ ہے۔ اگر یہ فرض کفایہ ہے، تو کیا مجھ کو اس پر کوئی دلیل مل سکتی ہے جیسے کہ حدیث وغیرہ؟

    جواب نمبر: 13813

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1175=973/ل

    جس طرح دین کے ضروری علم کا جاننا فرض عین ہے اور اس سے زائد کا علم فرض کفایہ، اسی طرح علم تجوید جس سے کہ تصحیح حروف کی ہوجائے اور جس سے قرآن کے معانی نہ بگڑیں فرض عین ہے اور اس سے زیادہ علم قرأت وتجوید فرض کفایہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند