• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 13482

    عنوان:

    مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ مجھے قرآن ٹھیک سے پڑھنا نہیں آتا، مثلاً کھڑا زبر اور دوسری زبر کی ادائیگی، چھوٹی مد او ربڑی مد کا فرق یعنی تمام ادائیگی ایسے ہی ہے جیسے اردو پڑھتے ہی، کیوں کہ میں نے خود گھر پر قرآن پڑھنا سیکھا تھا۔ مجھے کسی نے بتایا کہ ایسے مت پڑھو پہلے سیکھو ورنہ کفر ہو گا، اب میں نے سورہ یسین بھی ایسے ہی یاد کرلی ہے۔ کیا میں ایسے ہی زبانی پڑھ سکتا ہوں یاسیکھنے کے بعد پھر دوبارہ یاد کرنا ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13482

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 922=922/م

    حروف کی ادائیگی اگر آپ کی صحیح نہیں ہے تو آپ پہلے کسی قاری صاحب سے اصلاح کرلیں، اور روزانہ تھوڑا تھوڑا صحیح کرنے کا معمول رکھیں، پہلے ان سورتوں کی تصحیح کریں جو نماز میں پڑھتے ہیں پھر دوسری سورتوں کی کریں، ایسے ہی زبانی پڑھنے سے قبل کسی اچھے قرآن پڑھنے والے کو پڑھ کر سنادیں، جو غلطی آئے اس کو صحیح کرکے دوبارہ یاد کریں، ان شاء اللہ آپ کا قرآن صحیح ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند