• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 131049

    عنوان: مسئلہ یہ ہے کہ موبائل میں جو قرآن ہوتاہے اس کو بغیر وضوء کے ہاتھ لگاسکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ موبائل میں جو قرآن ہوتاہے اس کو بغیر وضوء کے ہاتھ لگاسکتے ہیں یا نہیں؟ اور ساتھ میں اس بات کی بھی وضاحت فرمائیے کہ اگر موبائل پر ٹفن گلاس ہو تو بلا وضوء قرآن کی آیت کو چھونے کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 131049

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 005-006/D=1/1438
    موبائل میں قرآن کریم ہو مگر اسکرین پر اس کی آیتیں نظر نہ آرہی ہوں تو موبائل کوبلا وضو چھو سکتے ہیں اور اگر اسکرین پر قرآن کریم کی آیتیں نظر آرہی ہوں تو ایس صورت میں اسکرین پر بلا وضو ہاتھ لگانا ناجائز ہے البتہ موبائل کے دیگر حصوں پر ہاتھ لگانے کی گنجائش ہے لیکن احتیاط بہتر ہے، ٹفن گلاس کی نوعیت کیا ہوتی ہے؟ کیا وہ اسکرین کے ساتھ چپکا ہوا رہتا ہے یا الگ کرلیا جاتا ہے؟ قال فی الدر: ویحرم بہ أي بالأکبر والأصغر مس مصحف أي ما فیہ آیة ․․․․․․ إلا بغلاف متجاف غیر مشرز قال العلامة الشامی ولکن لایحرم فی غیر المصحف إلا بالمکتوب أي موضع الکتابہ (درمختار مع الشامی: ۱/۳۱۵، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند