• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 12437

    عنوان:

    جناب مفتی صاحب آپ سے [قرآن پاک] کے اردو تراجم کے بارے میں رہنمائی چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں کہ [اہل حق] کے اور جو [مستند] تراجم ہیں وہ سب کے سب ایک ایک آیت کے نیچے ترتیب وار درج کردیے جائیں۔اس کے لیے ہمیں [اہل حق او رمستند و مکمل]تراجم کی فہرست چاہیے جو ہند و پاک میں دستیاب ہیں۔ یوں قرآن پاک کے صحیح تراجم کو ایک جگہ جمع او رمحفوظ کرنے کا ارادہ ہے۔ آپ سے تعاون کی درخواست ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12437

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 911=767/د

    قرآن پاک کے کئی مستند تراجم ہندو پاک میں موجود ہیں۔ (۱) ترجمہ شیخ الہند۔ (۲) ترجمہ حضرت تھانوی اور یہ دونوں ہی ترجمے شائع شدہ ہیں۔ (۳) ترجمہ قرآن مجید حضرت شاہ عبدالقادر دہلوی (۴) بہ دو ترجمہ مع فوائد موضح القرآن؛ اس میں ایک ترجمہ حضرت شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کا ہے جو فارسی میں ہے، دوسرا ترجمہ حضرت شاہ رفیع الدین رحمہ اللہ کا ہے جو اردو میں ہے تحت اللفظ ہے۔ (۵) کشف الرحمان: یہ حضرت مولانا احمد علی لاہوری کا ہے۔ (۶) حضرت مولانا عبدالحق صاحب حقانی دیوبندی رحمہ اللہ کا ترجمہ قرآن۔ اس کے علاوہ بھی اکابرین کے کئی مستند تراجم ہیں جس میں کچھ جزوی فرق ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند