• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 11537

    عنوان:

    سورہ یسین، سورہ واقعہ، سورہ مزمل کے فضائل بتادیجئے، کیوں کہ اہل حدیث حضرات سورہ یسین اور سورہ واقعہ کے متعلق روایت کو موضوع اور ضعیف کہتے ہیں۔

    سوال:

    سورہ یسین، سورہ واقعہ، سورہ مزمل کے فضائل بتادیجئے، کیوں کہ اہل حدیث حضرات سورہ یسین اور سورہ واقعہ کے متعلق روایت کو موضوع اور ضعیف کہتے ہیں۔

    جواب نمبر: 11537

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 625=625/م

     

    سورہٴ واقعہ سے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: جو شخص ہررات سورہٴ واقعہ پڑھے کا اس کو کبھی فاقہ نہ ہوگا۔ اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ اپنی لڑکیوں کو حکم فرماتے تھے کہ وہ ہررات اس سورت کو پڑھیں۔ (مشکاة:۱۸۹)

    اور سورہٴ یٰسٓ کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر شئ کا ایک دل ہوتا ہے، قرآن کا دل یٰسٓ ہے، جو شخص سورہٴ یٰسٓ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کی قرأت کی وجہ سے دس مرتبہ قرآن پڑھنے کے بقدر ثواب لکھے گا۔ (ترمذی: ۲/۱۱۶) سورہٴ مزمل کی فضیلت سے متعلق کوئی روایت نہیں مل سکی۔ ضعیف روایات، فضائل کے باب میں معتبر ہیں، یہ محدثین کا متفقہ ضابطہ ہے، اور ضعیف روایت کو موضوع قرار دینا بے جا زیادتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند