• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 11100

    عنوان:

    کیا عام لوگوں کا قرآن کا خالی ترجمہ پڑھنا ٹھیک ہے؟ اکثر دیکھا گیا ہے لوگ ترجمہ پڑھتے ہیں اور پھر لوگوں میں بیان کرتے ہوئے اپنی عقل سے تفسیر اور وضاحت بھی کردیتے ہیں جس میں وہ بعض اوقات بہت غلط بھی ہوتے ہیں تو کیا قرآن کا صرف ترجمہ پڑھنا بغیر تفسیر کے جائز نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11100

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 350=80/ھ

    عام لوگوں کا کیف ما اتفق خالی ترجمہ دیکھنا اور پھر اپنی عقل سے تفسیر ووضاحت کرنا حرام اور بڑا گناہ ہے، ایسے لوگ عامةً خود بھی گمراہ ہوتے ہیں اوردوسروں کی گمراہی کا ذریعہ بنتے ہیں اور یہ بہت بڑا فتنہ ہے، اللہ پاک مسلمانوں کی ان جیسے فتن سے حفاظت فرمائے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند