عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 10827
سورہ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 71کی مستند تفسیر بتائیں۔ (۲)سورہ آل عمران کی آیت نمبر 81کی مستند تفسیر بتائیں؟
سورہ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 71کی مستند تفسیر بتائیں۔ (۲)سورہ آل عمران کی آیت نمبر 81کی مستند تفسیر بتائیں؟
جواب نمبر: 1082731-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 200=193/ د
تفسیر معارف القرآن موٴلفہ حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب قدس سرہ مستند اورمعتبر تفسیر ہے، مذکورہ آیات کی تفسیر سلیس انداز پر اس میں لکھی مطالعہ فرمالیں، اس کے بعد بھی کوئی بات سمجھنی ہو تو دریافت کرلیں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
عام لوگوں کا قرآن کی تفسیر کرنا کیوں منع ہے وضاحت کیجئے؟ قرآن اور حدیث سے مثال دیجئے کہ قرآن کی ایسی کون سی آیتیں ہیں جن کی تفسیر عام لوگوں کے لیے مشکل ہے؟
6986 مناظرتفسیر
ابن کثیر میں پارہ 30/ سورہ تکاثر کی تفسیر میں ایک حدیث کا مطلب بیان کردیں۔ [حضرت
عمر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم بیٹھے ہوئے تھے جو حضور صلی
اللہ علیہ آئے اور نہائے ہوئے معلوم ہوتے تھے، ہم نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم
اس وقت تو آپ خوش و خرم نظر آتے ہیں، آپ نے فرمایا ہاں، پھر لوگ تونگری کا ذکر
کرنے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس کے دل میں خوف خدا ہو
اس کے لیے تونگری کوئی بری چیز نہیں اور یاد رکھومتقی شخص کے لیے صحت تونگری سے بھی
اچھی ہے اور خوش نفسی بھی خدا کی نعمت ہے۔ (مسند احمد)
میں تقریباًایک سال سے یہاں چین میں رہتا ہوں۔ یہاں پر پوری دنیا سے لوگ آتے ہیں مسلم بھی اورغیر مسلم بھی۔ جمعہ کی نمازمیں بہت ساری چیزیں مشاہدہ کرنے کو ملتی ہیں۔ بہت سے ایسے لوگ جن کی مادری زبان اور قومی زبان عربی ہوتی ہے وہ قرآن کو اٹھاتے یا پڑھتے وقت ایک عام کتاب کی طرح معاملہ کرتے ہیں۔ بعض دفعہ تو ایسا ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص قرآن پڑھ رہا ہو تو قرآن کے اوپر سے جوتے گزار کے لے جاتے ہیں۔کیا اس سے قرآن کی حرمت میں فرق نہیں آتا؟ (۲) اورایک بات کہ یہاں پر مسجد میں فرض با جماعت نماز میں سب ہوتے تو ایک امام کے پیچھے ہیں لیکن نماز اپنے طریقہ سے پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ کوئی ہاتھ کھول کے ،کوئی رفع یدین کر رہا ہوتا ہے۔ آپ واضح طور پر اور حوالہ کے ساتھ نماز کا صحیح طریقہ بتادیں۔ اس کو برا نہ مانیں لیکن میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ آپ بہت سارے سوالوں کا مبہم جواب دیتے ہیں جس کی وجہ سے شک ہی رہتا ہے۔ (۳) شیعہ حضرات جو ظہرین اور مغربین پڑھتے ہیں کیا وہ صحیح ہے؟ کیا اسلام میں کبھی اس کا تصور تھا؟ اگر تھا تو کیا وجہ تھی کہ ظہرین یا مغربین کی ضرورت پیش آئی۔ اور اگر نہیں تھا تو اس کا مطلب ہے کہ ظہرین اور مغربین پڑھنے والوں کی نماز یں بے قیمت ہیں؟
2669 مناظروہ اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے ستارے بنائے تاکہ تم صحرا اور سمندر کی تاریکیوں میں (ان کے ذریعہ) راستہ معلوم کرسکو۔ بیشک ہم نے نشانیاں کھول کر بیان کردی ہیں ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں۔ درج بالا آیات کا مفہوم بیان کردیں۔ اصل میں یہ آیت پڑھ کر میرے ذہن میں علم نجوم کا خیال آیا ہے کیوں کہ ستاروں کا علم تو وہی ہے۔ آپ مجھے وضاحت کردیں اگر یہ بھی علم نجوم ہے تو پھر لوگ کیوں کہتے ہیں کہ ستاروں کا علم غلط ہے۔ اگر غلط ہے تو اس آیت کا کیا مفہوم ہوا؟ (۲) میں نے کالج میں اپنے اسلامیات کے ٹیچر سے سنا تھا کہ امام ابو حنیفہ رحمة اللہ نے ایک دفعہ فتوی دیا کہ اگر کپڑوں پر ایک سکہ کے برابر نجاست یا گندگی ہو تو اس کو صاف کرنا ضروری ہو جاتا ہے اور اگر اس سے کم ہو تو کوئی بھی عبادت کرسکتے ہیں۔ کیا ایسا کوئی فتوی ہے؟ اگرہے تو ٹھیک ورنہ آپ بتائیں کہ کس حد تک نجاست لگی ہو تو صاف کرنا فرض ہو جاتا ہے؟
4942 مناظردورانِ تلاوت مہمان سے ملاقات كی جائے یا تلاوت مكمل كركے ؟
4796 مناظرمیں نوکری کرتی ہوں، مجھے قرآن شریف حفظ کرنے کا بہت شوق ہے۔ الحمد للہ میں نے تین پارے حفظ کرلیے ہیں۔ میں قرآن شریف کی سورت کو رومن انگلش رسم الخط میں لکھ لیتی ہوں ساتھ میں اردو ترجمہ بھی لکھ لیتی ہوں۔میرے گھر سے آفس کافی دور ہے بس کا سفر ایک گھنٹہ کا ہوتا ہے۔ میں صبح کو جاتے ہوئے اور شام کو واپس گھر آتے ہوئے آیتیں حفظ کرلیتی ہوں۔ رومن انگلش رسم الخط میں اس لیے لکھتی ہوں کہ قرآن شریف کی بے حرمتی نہ ہو۔ کبھی بے وضو بھی ہوتی ہوں تو بھی اسی طریقے سے حفظ کرلیتی ہوں۔ آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ میرا اس طریقے سے لکھنا اور حفظ کرنا غلط تو نہیں ہے یا صرف عربی رسم الخط میں ہی لکھنا چاہیے؟ میں اس طرح لکھتی ہوں مثلاً سورہ فاتحہ اس طرح لکھوں گی?Alhamdulillahe Rabbilaalameen?۔ برائے مہربانی جواب دے کر میری الجھن دور فرمائیں کہ میرا یہ طرز عمل درست ہے یا نہیں؟
4300 مناظرمیر ا سوال یہ ہے کہ قرآن پڑھتے ہوئے جو سجدے آتے ہیں، اگر ان کو ایک ایک کر کے کرناہو تو کیسے کریں گے؟ اور اگر سب اکٹھے کرنے ہوں تو کیسے کریں گے؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔
2604 مناظر