• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 9253

    عنوان:

    اسلام میں پِیر کا کیا تصور ہے اور ان کی کیا اہمیت ہے؟ قرآن اورحدیث سے حوالہ عنایت فرماویں؟

    سوال:

    اسلام میں پِیر کا کیا تصور ہے اور ان کی کیا اہمیت ہے؟ قرآن اورحدیث سے حوالہ عنایت فرماویں؟

    جواب نمبر: 9253

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2326=1919/ب

     

    انسان کو عقائد حقہ، اخلاقِ فاضلہ، اعمال صالحہ کااختیا رکرنا ضروری ہے، اور یہ اس وقت ہوسکتا ہے کہ جب کہ عقائد باطلہ اخلاق رذیلہ اعمال سیئہ سے پرہیز کرے۔ تجربہ و مشاہدہ یہ ہے کہ یہ چیز بغیر مربی کے حاصل نہیں ہوتی ہے، جس مربی کی تربیت سے یہ چیز حاصل ہوسکتی ہے اس مربی کو اپنانا ضروری ہے کیونکہ استعداد ناقص ہونے کی وجہ سے عموماً خود کتابیں دیکھ کر ان امور کی تکمیل نہیں ہوتی۔ قال العبد الضعیف : تزکیة الأخلاق من أہم الأمور عند القوم ․․․․ ولا یتسیر ذلک إلا بالمجاہدة علی ید شیخ کامل قد جاہد نفسہ وخالف ہواہ، وتخلی عن الأخلاق الذمیمة ، وتحلی بالحمیدة الحمیدة (إعلاء السنن، کتاب الأدب باب الترہیب عن مساوي الأخلاق: ۱۸/۴۴۲ إدارة القرآن) نیز قرآن کریم میں بھی اس کا ثبوت ملتا ہے: یَآ اَیُّہَا النَّبِیُّْ اِذَا جَآئَکَ الْمُؤْمِنٰتُ یُبَایِعْنَکَ عَلٰی اَنْ لَا یُشْرِکْنَ بِاللّٰہِ شَیْئًا وَلَا یَسْرِقْنَ (الآیة، سورة الممتحنة) با یعنا رسول اللّٰہ علی السمع والطاعة (مشکاة شریف)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند