• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 8371

    عنوان:

    تصوف کے بارے میں دیوبندیوں کا کیا خیال ہے؟ بریلوی تو اس کے دیوانے ہیں۔ لیکن میں سوچتا ہوں اس میں شرک کی بو آتی ہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ تصوف پر ہمارا عقیدہ کیا ہونا چاہیے؟

    سوال:

    تصوف کے بارے میں دیوبندیوں کا کیا خیال ہے؟ بریلوی تو اس کے دیوانے ہیں۔ لیکن میں سوچتا ہوں اس میں شرک کی بو آتی ہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ تصوف پر ہمارا عقیدہ کیا ہونا چاہیے؟

    جواب نمبر: 8371

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2100=1679/ب

    اللہ سے تعلق پیدا کرنا، ہرعمل میں اخلاص پیدا کرنا، اپنے اندر خشیت الٰہی پیدا کرنا، تمام اخلاق رذیلہ کو دور کرکے اپنے اندر اخلاق حسنہ پیدا کرنا، اپنی عبادات کو، اخلاق کو اور معاملات کو شریعت کے مطابق کرلینا اسی کا نام تصوف ہے۔ یہ کوئی شریعت سے الگ چیز نہیں۔ تصوف کا دوسرا نام طریقت ہے۔ کون مسلمان ہے جو ان چیزوں کا عقیدہ نہ رکھتا ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند