• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 7761

    عنوان:

    کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں خانقاہی نظام کا وجود تھا؟ اگر نہیں، تو خانقاہی نظام کب اور کیسے شروع ہوا؟ اور بیعت ہونے کے لیے کیسے بندے کا انتخاب کرنا چاہیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7761

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1767=1478/ ب

     

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں آپ کی مجلس ہی سب سے بڑی خانقاہ تھی۔ بلکہ صرف آپ کی زیارت جس مومن کو ہوگئی وہ کندن ہوگیا۔ یہی خانقاہی نظام تھا۔ اور بیعت کا سلسلہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شروع ہوا۔ قرآن پاک میں اس کا ذکر موجود ہے۔ جس شخص کو مناسبت ہو پیر سے اور عقیدت ومحبت بھی ہو اسے کچھ دنوں تک پرکھ لیا جائے اگر وہ مخلص نظر آئے تو اسے بیعت کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند