• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 69328

    عنوان: کیا بیعت ہونا کسی بھی سلسلے سے ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے؟

    سوال: کیا بیعت ہونا کسی بھی سلسلے سے ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 69328

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1006-821/D=12/1437 اصل چیز جو فرض اور ضروری ہے وہ ․․․․․ (۱) عقائد کی درستگی اور غلط فکر وعقیدہ سے بچنا۔ (۲) فرائض و واجبات خواہ عبادات کے قبیل سے ہوں یامعاملات و اخلاقیات کے قبیل سے ان کے احکام و مسائل سیکھ کر عمل میں پختگی پیدا کرنا۔ (۳) اس سلسلے میں جوکمی یا کجی ہو ان کی اصلاح کرنا۔ بالعموم یہ اصلاح کسی متبع سنت پابند شریعت شیخ سے تعلق قائم کئے بغیر حاصل نہیں ہوگی اس لیے کسی شیخ کامل سے اصلاح تعلق قائم کرنا ضروری ہوا بیعت ہونا ضروری نہیں ہے لیکن چونکہ بیعت ہونا تعلق کو مضبوط کرنے کی علامت اور ذریعہ ہے اس لیے بہتر ہے اور سنت درجہ کی چیز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند