• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 6912

    عنوان:

    میں ذکر کے بارے میں ایک سوال کرنا چاہتا ہوں۔ ذکر جہرکیسے کرنا چاہیے؟ بہت سارے لوگ سرہلاتے ہوئے زور زور سے ذکر کرتے ہیں۔ یہ طریقہ کیسا ہے؟ اگر صحیح ہے تو مجھ کو بھی اس کا طریقہ بتادیں۔ اور اس کے الفاظ کیا ہیں؟ کیا اسمائے صفات کے ساتھ بھی ذکر جہر کیا جاسکتا ہے یا کلمہ طیبہ کا ہی ورد کرنا چاہیے؟ کیا اس کے علاوہ بھی کوئی الفاظ ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6912

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1470=1277/ ب

    پہلے آپ کسی شیخ کامل سے جو عالم باعمل ہو، متبع سنت ہو اصلاح کا تجربہ بھی رکھتا ہو، اس سے بیعت ہوں۔ اس کے بعد ان ہی شیخ سے یہ سب سوال کریں۔ وہ آپ کے حال کے مناسب مشورہ دیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند