• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 69098

    عنوان: ہم بغض اور کینہ سے کس طرح بچ سکتے ہیں؟

    سوال: ہم بغض اور کینہ سے کس طرح بچ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 69098

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1290-1286/N=11/1437 بغض اور کینہ سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ آدمی اپنے اندر زیادہ سے زیادہ فکر آخرت پیدا کرے اور دنیوی چیزوں کو زیادہ اہمیت نہ دے، انشاء اللہ بغض وکینہ سے حفاظت رہے گی۔ اور اگر کسی صاحب نسبت شیخ کامل سے اصلاحی تعلق قائم کرلیا جائے اور اس طرح کے امراض کا اس سے علاج کرایا جائے تو یہ بہت مفید طریقہ کار ہے، آدمی اس طرح آہستہ آہستہ مومن کامل ہوجاتا ہے ، اللہ تعالی ہم سب کو ایمان کامل عطا فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند