• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 65618

    عنوان: ظہر اور عصر میں اللہ کی طرف دھیان کیسے پیدا کریں؟

    سوال: ظہر اور عصر میں اللہ کی طرف دھیان کیسے پیدا کریں؟ اور خدا کاڈر اور خوف کیسے پیدا ہوگا؟

    جواب نمبر: 65618

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 954-1019/L=9/1437 آپ ان نمازوں کی جماعت سے کچھ دیر پہلے مسجد چلے جائیں اور سنن سے فراغت کے بعد کچھ دیر بیٹھ کر اللہ رب العزت کی عظمت کا خیال دل میں بٹھائیں، اور بہتر یہ ہے کہ آپ کسی متبع سنت بزرگ سے بیعت ہوکر ان سے اپنی اصلاح کرائیں اگر آپ ایسا کر لیتے ہیں تو قوی امید ہے کہ آپ کے دل میں خوف خدا پیدا ہو جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند