• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 64067

    عنوان: کیا مراقبہ کا وہ طریقہ جو نقشبندیہ سلسلے کے لوگ بتاتے ہیں درست ہے؟

    سوال: مجھے نقشبندیہ سلسلہ کے بارے میں جاننا ہے، کیا ان کے عقائد اہل سنت والجماعت کے مطابق ہیں؟ کیا جو وہ مراقبہ کا طریقہ بتاتے ہیں وہ درست ہے؟ اور حضرت ذو الفقار نقشبندی کے بارے میں علماء کرام کی کیا رائے ہے؟براہ کرم، سنت و دلیل کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 64067

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 522-522/Sd=7/1437 جی ہاں! نقشبندیہ سلسلے کے عقائد اہل السنة والجماعة کے مطابق ہیں اور نقشبندیہ سلسلے میں مراقبہ کا جو طریقہ بتایا جاتا ہے، اگر کسی متبع سنت مرشد اور شیخ کی راہنمائی میں وہ مراقبہ کیا جائے، تو اُس کا فائدہ ہوتا ہے۔ حضرت پیر فقیرذوالفقار صاحب نقشبندی مد ظلہ العالی ایک متبع سنت معتبر و مستند بزرگ ہیں، اہل حق علماء کے نزدیک اُن کی حیثیت ایک مخلص مرشد کی ہے، وہ صاحب دل اور صاحب نسبت بزرگ ہیں، اُن کا فیض عام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند