• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 60597

    عنوان: اگر ختم خواجگان یا اور کوئی وظیفہ پڑھتے وقت کسی طرح کا کوئی خیال آجائے تو خطرے کا اندیشہ ہوسکتاہے؟

    سوال: (۱) آپ نے بتایا تھا کہ لمبے وظائف پڑھنے والوں کو انہیں خطرہ ہوتاہے ، جو بغیر کسی بزرگ کی رہنمائی کے اور کسی کتاب میں دیکھ کر وظائف پڑھتے ہیں، میں ختم خواجگان پڑھنا چاہتاہوں، دنیاوی مقصد کے لیے ، کیا میں کسی بزرگ کے بغیر پڑھ سکتاہوں؟ (۲) اگر ختم خواجگان یا اور کوئی وظیفہ پڑھتے وقت کسی طرح کا کوئی خیال آجائے تو خطرے کا اندیشہ ہوسکتاہے؟

    جواب نمبر: 60597

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 632-632/Sd=11/1436-U پہلا فتوی منسلک کرنا چاہیے تھا، آپ بزرگ کی رہنمائی کے بغیر وظیفہ پڑھنا چاہتے ہیں او رخطرے کے بارے میں فکر بھی ہے، آپ کے سوال کا منشا واضح ہے، آپ کسی متبع سنت بزرگ کو اپنے احوال بتاکر ان کی راہنمائی ہی میں عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند