• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 58474

    عنوان: کیا ہر وقت ذکر قلبی کیا جاسکتاہے ؟ ہر حالت میں چاہے ہم بیت الخلاء میں ہو ، غسل کررہے ہوں یا حیض میں ہو یانفاس میں؟

    سوال: کیا ہر وقت ذکر قلبی کیا جاسکتاہے ؟ ہر حالت میں چاہے ہم بیت الخلاء میں ہو ، غسل کررہے ہوں یا حیض میں ہو یانفاس میں؟

    جواب نمبر: 58474

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 466-454/H=6/1436-U برے اخلاق (تکبر، بڑائی، حسد، بغض کینہ وغیرہ) کا استحضار رکھ کر قلب کو اخلاقِ سیئہ سے پاک ہونے کی طرف متوجہ رکھنا بھی ذکر قلبی ہے ایسے اوقات (بیت الخلاء، غسل خانہ، حیض ونفاس کی حالت) میں یہ خوب سوچنا چاہیے، البتہ حیض ونفاس میں تلاوت تو جائز نہیں مگر علاوہ نماز وتلاوت کے سب اذکار زبان سے کرنا بھی جائز ہے، بلکہ عورت کے لیے مستحب ہے کہ نماز کے وقت مصلی پر بیٹھ کر کچھ وقت ذکر میں صرف کیا کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند