• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 56998

    عنوان: خوف خدا کیسے پیدا ہوگا؟

    سوال: (۱) خوف خدا کیسے پیدا ہوگا؟ (۲) بہت سے مسلمانوں کے دلوں میں خوف خدا پیدا کیوں نہیں ہوتاہے؟ (۳) بیٹے کی عمر پندرہ سال ہونے کے بعد والدین پر اس بیٹے کے کیا حقو ق ہوتے ہیں؟

    جواب نمبر: 56998

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 199-196/B=3/1436-U (۱) خوف خدا دو چیزوں سے پیدا ہوتا ہے۔ ۱- نیک اعمال سے۔ ۲- عذاب قبر کی یاد سے، آپ زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرتے رہیں، روزانہ عذاب قبر کا تصور کرلیا کریں، دنیا سے محبت کم کریں۔ (۲) مذکورہ چیزوں سے غفلت کی وجہ سے۔ (۳) مناسب رشتہ تلاش کرکے اس کا نکاح کریں، اس کو روزگار سے لگائیں، اور احکام شرعیہ کی پابندی کی تاکید کریں۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من ولد لہ ولد فلیحسن اسمہ وأدبہ فإذا بلغ فلیزوّجہ فإن بلغ ولم یزوجہ فأصاب إثمًا فإنہا إثمہ علی أبیہ․ (مشکاة ص:۲۷۱، کتاب النکاح، ط: دار السلام دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند