• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 56296

    عنوان: تصوف کی اسلام میں کیا اہمیت ہے؟ کچھ لوگ اسے بدعت کہتے ہیں ، اس کا بھی جواب دیں۔ اور کسی شخص سے بیعت ہونا کیسا ہے؟ مثلاً یہاں پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی صاحب ہیں، ان سے بیعت ہونا کیسا ہے؟ تفصیلاً آگاہ کردیں۔ شکریہ

    سوال: تصوف کی اسلام میں کیا اہمیت ہے؟ کچھ لوگ اسے بدعت کہتے ہیں ، اس کا بھی جواب دیں۔ اور کسی شخص سے بیعت ہونا کیسا ہے؟ مثلاً یہاں پیر فقیر ذوالفقار نقشبندی صاحب ہیں، ان سے بیعت ہونا کیسا ہے؟ تفصیلاً آگاہ کردیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 56296

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 91-91/M=1/1436-U تصوف اسلام کا حصہ ہے اسکا حاصل تزکیہ نفس ہے اور یہ شریعت میں مطلوب ہے کہ آدمی خود کواوصاف رذیلہ سے پاک کرے اور اپنے اندر اوصاف حسنہ پیدا کرے، یعنی ظاہر وباطن دونوں کو سنوارے اس کے لیے کسی شیخ ومرشد، صاحب نسبت اور متبع سنت بزرگ سے بیعت ہوجانا مستحب ہے، اس کو بدعت کہنا جہالت اور زیادتی ہے، پیر فقیر شیخ طریقت حضرت اقدس ذوالفقار صاحب دامت برکاتہم العالیہ نقشبندی سلسلے کے معتبر بزرگ ہیں، ان سے بیعت ہونا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند