• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 53907

    عنوان: میری عمر ۲۲ سال ہے ، میرا سوال یہ ہے کہ میں کس طرح شہوانی خواہشات کو کنٹرول کرسکتاہوں؟ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری سوچ بہت غلط ہے اور نماز یا کسی دوسری چیز میں میری پوری توجہ نہیں ہوپاتی ہے؟ براہ کرم، میری رہمائی فرمائیں۔

    سوال: میری عمر ۲۲ سال ہے ، میرا سوال یہ ہے کہ میں کس طرح شہوانی خواہشات کو کنٹرول کرسکتاہوں؟ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری سوچ بہت غلط ہے اور نماز یا کسی دوسری چیز میں میری پوری توجہ نہیں ہوپاتی ہے؟ براہ کرم، میری رہمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 53907

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1201-824/L=10/1435-U شہونی خواہشات کو کنٹرول کرنے کے لیے آپ کو ہمت سے کام لینا ہوگا، بدنگاہی اور فحش چیزیں پڑھنے یا دیکھنے سے احتراز کرنا ضروری ہوگا، مقوی غذاوٴں کے استعمال کرنے میں احتیاط سے کام لینا ہوگا، اگر اس سے شہوانی خواہشات کنٹرول میں نہ آئیں تو روزہ کی کثرت کریں اور فارغ اوقات کو نماز تلاوت، ذکر وغیرہ میں مشغول کریں اور گناہ کا خیال آتے وقت اللہ رب العزت کے وعیدوں کا استحضار کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند