• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 5186

    عنوان:

    کیا میں پہلے نقشبندیہ سلسلہ کے اسباق بغیر کسی شیخ سے بیعت ہوئے کرسکتا ہوں؟ اور لوگ کیوں کہتے ہیں کہ آپ کو بغیر اجازت کے اللہ کا ذکر نہیں کرنا چاہیے، ورنہ آپ کو اس کا الٹا رد عمل ہوگا مثال کے طور پر جب آپ بھاری خوراک کا ٹیبلٹ استعمال کرتے ہیں تو ہوتا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5186

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 762=754/ د

    فی نفسہ ذکر اللہ تسبیحاتِ ماثورہ، درود شریف، تلاوتِ قرآن وغیرہ کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے، بغیر اجازت بھی کرسکتے ہیں، کیونکہ یہ چیزیں مطلوب فی الشرع اور مامور بہا فی القرآن و الحدیث والشریف ہیں۔ البتہ انسان کے احوال قلبیہ و ظاہریہ کے اعتبار سے بعض اذکار و تسبیحات اس کے حق میں انفع ہوتی ہیں، اسی طرح ان کی تعداد اور اوقات بھی کبھی قابل رعایت ہوتی ہیں تو شیخ کی تعلیم واجازت کے بعد نفع زیادہ اوراچھا ظاہر ہوتا ہے، البتہ حضرات مشائخ رحمہم اللہ سے جو اوراد ووظائف منقول ہیں، ان کو کسی شیخ کی اجازت کے بعد کرنے میں رعایت مذکورہ کی مصلحت مقصود ہوتی ہے، اس لیے کہا جاتا ہے کہ اجازت کے بعد اذکار و اوراد کیے جائیں تاکہ نفع مقصودہ حاصل ہو، اور ضرر کا اندیشہ نہ رہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند