• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 51610

    عنوان: ہم اپنے اندر تقوی کیسے پیدا کریں؟

    سوال: ہم اپنے اندر تقوی کیسے پیدا کریں؟

    جواب نمبر: 51610

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 920-734/B=6/1435-U کسی سے حسد وبغض عداوت نہ رکھیں، کسی کا دل نہ دکھائیں، پیسوں میں، زمین ومکان میں کسی کا حق نہ ماریں، ہمیشہ حرام کمائی سے بچیں اور تمام ہی حرام کاموں سے بچیں۔ کسی عالم باعمل اللہ والے کی صحبت میں بیٹھتے رہیں، آہستہ آہستہ کچھ عرصہ کے بعد آپ کے اندر تقویٰ آجائے گا۔ یہ بہت دنوں مجاہدہ، ریاضت کرنے کے بعد حاصل ہوتا ہے۔ تقوی کی کوئی ٹیبلٹ نہیں آتی ہے جس کو کھانے کے بعدآپ متقی بن جائیں، بہت مشقت اٹھانے کے بعد یہ صفت پیدا ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند