• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 49630

    عنوان: بد نظری کے لیے کیا کرنا چاہیے

    سوال: بد نظری کے لیے کیا کرنا چاہیے۔ میں عموماً تبلیغ کا کام کرتا ہوں اورمیں سنت لباس جیسے عبا اور عمامہ باندھتا ہوں۔ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ میرے چہرہ پر نور ہے جس سے مجھ کو نظر لگ جاتی ہے۔ اور گزشتہ سال سے مجھ کو خارش کی تکلیف ہے جس کے نتیجہ میں سوریاسس کی بیماری ہوگئی ہے اور میرے بدن پر کالے داغ پڑ گئے ہیں۔ اب مجھ کو کیا کرنا چاہیے۔

    جواب نمبر: 49630

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 193-161/B=2/1435-U ”رَبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ O وَاَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَحْضُرُوْنِO“ تین بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں، ان شاء اللہ بدنظری سے محفوظ رہیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند